الیکشن کمشنرنے سپریم کورٹ کے حکامات کے باوجود گریڈ21کے افسران کی ملازمت میں1سال کی توسیع کر دی

پیر 6 جنوری 2014 23:05

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) بلدیاتی انتخابات سر پر ،چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس گریڈ 21کے افسران ختم ہو گئے،سپریم کے احکامات کے باوجود بھی الیکشن کمشنر نے گریڈ 21کے افسران کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی ہے۔الیکشن کمشنر کے ذرائع کے مطابق مدت ملازمت پوری کرنے والوں میں الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور اور خیبر پختونخوا کے سونوخان بلوچ کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان افسران کی توسیع کی وجہ گریڈ20کے افسران ہیں جنکو گریڈ20ترقی تو دے گئی ہے تاہم انکی پروموشن پوری نہیں ہُوئی ہے اور انہی وجہ سے انکی اگلے گریڈ میں ترقی نا ممکن تھی۔گریڈ21میں ترقی پانی کیلئے ضروری ہے کہ ترقی پانے والا افیسر اپنے گریڈ میں پروموشن پر نہ ہوں اور گریڈ 17سے مدت ملازمت 20سال سے زائد ہوں۔ذرائع کے مطابق اس وقت چاروں صوبوں میں صرف چھ افسران ایسے ہیں جنکی مدت ملازمت 20سال سے اُوپر ہے جنکی مدت ملازمت میں توسیع زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :