وفاقی وزیر خزانہ کا ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات 15جنوری کومنظر عام پر لانے کااعلان، تمام ٹیکس دہندگان کے ٹیکس کی تفصیلات کو بھی دو ماہ میں سامنے لایا جائیگا ، جن ارکان کے این ٹی این نمبر نہیں ہیں ان کو نمبر دیئے جائیں گے ، سینٹ میں اظہار خیال

پیر 6 جنوری 2014 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات 15جنوری کومنظر عام پر لانے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان کے ٹیکس کی تفصیلات کو بھی دو ماہ میں سامنے لایا جائیگا ، جن ارکان کے این ٹی این نمبر نہیں ہیں ان کو نمبر دیئے جائیں گے،پیر کو سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں لیکر غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ ارکان پارلیمان ٹیکس نہیں دیتے حالانکہ ارکان پارلیمان کا ٹیکس ان کی تنخواہوں سے کٹ جاتا ہے اور ان کو ٹیکس نمبر کا پتہ نہیں ہوتا، اسحاق ڈار نے کہاکہایک غلط پیغام جا رہا ہے کہ پارلیمنٹرین ٹیکس ادا نہیں کر رہے، ہر رکن کا ٹیکس اس کی تنخواہ سے کٹتا ہے، میں دو چار روز سے اس معاملے پر پریشان تھا کہ خواہ مخواہ ارکان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن ہوئے تو امیدواروں نے اپنی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کیں، میری خواہش ہے کہ خواہ مخوا کسی رکن کوبدنام نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ایف بی آر سے جو تفصیلات مانگی تھیں وہ شائع کرنے سے پہلے اجازت کا حصول ضروری تھا، 18 کروڑ عوام کی نمائندگی چھ ایوانوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شفافیت ہے شفافیت رہے گی، کوئی غلط فہمی اورخلیج نہیں رہنا چاہیے، اس لئے صورتحال واضح کر رہا ہوں، ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ارکان پارلیمان کو 31 جنوری تک این ٹی این نمبر جاری کریں اور خود ان سے رابطہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ ارکان نے 16 دسمبر تک اپنے ریٹرن جمع کرا دیئے ہیں، جن ارکان کے این ٹی این نمبر نہیں ہیں ان کو نمبر دیئے جائیں گے، تمام ارکان پارلیمان کے ٹیکس کی تفصیلات کو عوام کے لئے مشتہر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :