سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا،سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

پیر 6 جنوری 2014 22:55

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نانگاپربت پرغیرملکی سیاحوں کوقتل کرنے والے گروہ کیمرکزی ملزم رحیم خان الیاس عزیز کواسلام آباد کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کرکے گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کردیا اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ حمیداللہ سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا کا کہنا تھا کہ سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے چلاس میں واقع نانگا پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 11 غیرملکی کوہ پیماوٴں کوقتل کردیا تھا جبکہ ملزمان نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :