اداروں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ،احمد رضا قصوری ، آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے، فوج کو نیچا نہیں دکھانے دینگے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جنوری 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اداروں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ،یہ آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے، فوج کو نیچا نہیں دکھانے دینگے۔پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکرم شیخ ایڈوکیٹ کے رویے سے لگ رہا تھا کہ بھارت کا پراسیکیوٹر بول رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگ رہا تھا بھارتی پراسیکیوٹر پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری نے کہاکہ پرویز مشرف نے 40 سال پاکستانی فوج میں خدمات دیں اور انہوں نے فوجی ہسپتال میں پناہ نہیں لی بلکہ ان کا علاج ہو رہا ہے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ یہ مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں بلکہ افواج پاکستان کیخلاف لڑا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے،فوج کو نیچا نہیں دکھانے دینگے ۔

احمد رضا قصوری نے کہاکہ اکرم شیخ کی شروع سے کوشش ہے کہ فوج پرالزامات لگائے جائیں یہ مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں بلکہ افواج پاکستان کیخلاف لڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویزمشرف نے چالیس سال پاک فوج کی خدمت کی، مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں،پاک فوج کیخلاف ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :