ای اوبی آئی کیس، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے 20 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی، سمجھ نہیں آتی کہ مقدمہ اتناکیوں لٹکایا گیا ، آئندہ سماعت پر فیصلہ دیں گے ، جسٹس تصدق حسین جیلانی

پیر 6 جنوری 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کیس میں ایف آئی اے کو بیس جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیاہے جبکہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ مقدمہ اتناکیوں لٹکایا گیا۔ آئندہ سماعت پر فیصلہ دیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

ڈی ایچ اے کے وکیل عرفان قادرنے عدالت کو بتایا کہ ہاوٴسنگ اتھارٹی کو تنخواہوں کی مد میں پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دس دن میں معاملے کی چھان بین کی رپورٹ دے دی جائیگی۔بعد ازاں ایف آئی اے کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر عدالت نے کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔