گندم کو احسن طریقے سے محفوظ رکھنے کے لئے پلیٹ فارم بنائے جائیں،جام مہتاب حسین ڈھر، موجودہ عوامی حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر خوراک سندھ
پیر 6 جنوری 2014 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر برائے خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ گندم کو بہتر طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لئے پورے سندھ میں گندم کے تمام مراکز پر پلیٹ فارم بنائے جائیں تاکہ گندم کو بارش و دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔یہ بات پیر کو انہوں نے اپنے دفتر میں احمد جنید میمن چیف انجینئربلڈنگ سکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ایکسیئن گھوٹکی / سکھر ظفر کھوکھر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں محکمہ خوراک سندھ کے لئے مختص تین کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور دیگر اضلاع میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرتے ہوئے محکمہ خوراک سندھ کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیاجائے ۔(جاری ہے)
جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ موجودہ عوامی حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
گندم سندھ کی اہم پیداوار ہے اور اس کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور معیار کو ملحوظ خاص رکھا جائے کسی بھی قسم کی کرپشن نہ کی جائے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.