سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کا آغاز ہوگیا

پیر 6 جنوری 2014 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔مجموعی طور پر 65ہزار سے زائد منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6اور 7جنوری کو جمع ہونی ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے تمام 6اضلاع میں مجموعی طور پر ایک درجن کے قریب اپیلیں جمع ہوگئی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کام جاری رہا اور ریٹرننگ افسران نے اپیلیں وصول کیں ۔ان اپیلوں پر 9اور 10جنوری کو فیصلے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :