افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کیلئے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے ہیں‘ گورنرپنجاب،اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پرمنتقلی ہو گی اتنا ہی عوام او رملک کو فائدہ ہوگا ،بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں‘ چوہدری سرور
پیر 6 جنوری 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کیلئے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے ہیں،اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پرمنتقلی ہو گی اتنا ہی عوام او رملک کو فائدہ ہوگا اس لئے بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے صوبے انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں ،لسانی بنیادوں پر ایسے نعرے ملک کیلئے خطرناک ہیں۔
اختیارات کی منتقلی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اگر نئے صوبے نا گزیر ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ گورنر پنجاب نے ملک کی بیورو کریسی کے عوام کے ساتھ رویے اور ملکی معاملات پر انکے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا اورکہا کہ افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ اور مقامی جمہوریت کے نظام کو ضرور موثر انداز سے آگے بڑھنا چاہیے۔
اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پر منتقلی ہوگی اتنا ہی عوام اورملک کے لئے بہتر ہوگا اس لئے بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے لیکن حالیہ دنوں میں کچھ رکاوٹیں آئی ہیں جو سب کے سامنے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.