امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات،ملاقات میں خطے کی صورتحال ،فلسطین اورشامی تنازعے پر غوروخوض کیاگیا

پیر 6 جنوری 2014 21:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ لوئیڈ اوسٹن نے سعودی وزیردفاع سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اورشامی تنازعے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے سرابراہ نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں فریقین نے مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل خصوصاًشام اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ عنوان :