اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد کو ختم کردیا

پیر 6 جنوری 2014 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء)تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد کو ختم کردیا گیا ہے۔کمرشل بینک اب ہاوٴسنگ کے شعبے کو جتنا مرضی چاہے قرض دے سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ا س سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک ہاوسنگ کے شعبے کو فراہم کرسکتے تھے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک نے یہ اقدام حکومت کی ہاوٴسنگ اسکیم کو فروغ دینے کیلئے کیا ہے جس کے تحت ملک میں آئندہ پانچ سالوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔آل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سلیم قاسم پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 لاکھ گھروں کی قلت ہے اور اس طرح کے اقدمات سے اس میں فرق میں کمی لانا ممکن ہوگا۔