37 ارب کے ترقیاتی فنڈز دو ماہ میں استعمال کیے جائیں،قائم علی شاہ
پیر 6 جنوری 2014 21:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ترقیاتی مد میں مختص 37 ارب کے فنڈز دو ماہ میں استعمال کرنے اور غیر معمولی پیش رفت دکھانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری کام میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کے حکام کے اجلاس کے دوران کہی۔سید قائم علی شاہ نے کراچی ، حیدر آباد ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور سکھر میں 7.1 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طورپر تمام ترقیاتی کاموں کے لئے 70 ارب روپے جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 33 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
انہو ں نے افسران کو کام رفتار تیز کرنے جاری کئے گئے بقیہ فنڈز دو مہینے کے اندر استعمال کرنے اور جاری ترقیاتی کاموں پر غیر معمولی پیش رفت دکھانے کے احکامات دیئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے باسیوں کو سستی اور معیاری بہتر سفری سہولیات دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سرکاری و نجی شعبوں کی شر اکت داری کے تحت دو سوبسوں کا انتظام کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2008 سے کراچی اور حیدر آباد کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جبکہ اس وقت بھی کئی میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.