پیسکو بمعہ بجلی کی پیداوار صوبے کا حق ہے اور یہ حق لے کر رہیں گے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 6 جنوری 2014 20:30

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پیسکو بمعہ بجلی کی پیداوار صوبے کا حق ہے اور یہ حق لے کر رہیں گے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ڈیڈ ایشو ہے ۔۔ اس کا فیصلہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اتفاق رائے سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت سے علیحدگی ہمیں بھی اچھی نہیں لگی لیکن اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اپوزیشن بھی کرپشن کے خلاف کردار ادا کرے گی ۔

قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی سارے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ قومی وطن پارٹی ہی کی رکن انیسہ زیب نے کہا کہ انفارمیشن کے وزیر ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی کرپشن کے ثبوت ان کے پاس ہیں ۔اسمبلی کا اجلاس کل تین بجے سہ پہر دوبارہ ہو گا