مشرف کے خلاف غداری کیس سے فوج کو کوئی مسئلہ نہیں، رانا تنویر

پیر 6 جنوری 2014 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس سے فوج کو کوئی مسئلہ نہیں۔ پرویز مشرف کے علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رانا تنویر نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تجویز پر عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل ہے نہ کوئی غیر ملکی دباؤ ہے۔ اس سے پہلے قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت قائمہ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کمیٹی جب بھی جرنیلوں کو بلائے گی وہ آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :