لنڈی کوتل میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز پر دھماکا، 10 افراد ہلاک، 6 زخمی
پیر 6 جنوری 2014 15:01
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیرہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیراہ میں لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں لشکر اسلام کے مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا جب کہ دھماکے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 3 کا تعلق لشکر اسلام جب کہ دیگر 7 افراد عام شہری بتائے جاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.