وزیراعظم کا سفارش کلچرکو ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے‘ ملکی ترقی کیلئے تمام شہریوں کو مساوی مواقع دینا ہونگے‘ راشد یعقوب شیخ

پیر 6 جنوری 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا سفارش کلچرکو ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے‘ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام طبقوں کو مساوی حقوق کی فراہمی بہت ضروری ہے،خواتین کو بھی وزیراعظم قرضہ سکیم سے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام شہریوں کو مساوی مواقع دینا ہونگے‘ وزیراعظم نے سفارش کلچر کے خاتمے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں‘ ماضی میں اقرباء پروری‘ کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالے سیاستدانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی نا انصافیوں سے نجات دلانے کے لئے تمام محب وطن سیاستدانوں کو متحد ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :