چینی کی100 کلوگرام بوری کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ

پیر 6 جنوری 2014 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) مقامی ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ دودنوں کے دوران چینی کی 100کلوگرام بوری کی قیمت میں100 روپے کا اضافہ واقع ہواہے،اس اضافے کے بعد 100کلوگرام بوری قیمت 4800 روپے ہوگئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دو روز میں سو کلو چینی کی بوری سو روپے اضافے سے چار ہزار آٹھ سو روپے کی ہوگئی۔ اس اضافے پر ہول سیل میں فی کلو چینی ایک روپے مہنگی ہوکراڑتالیس روپے کی ہوگئی ہے۔ ادھر ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی پچاس روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ تاہم ہول سیل نرخ میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی ایک روپے اضافے سے فی کلو چینی اکیان روپے تک جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :