پاکستانی ہینڈ میڈ فٹ بالز کا عالمی مارکیٹ میں 85فیصد حصہ

پیر 6 جنوری 2014 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) فٹ بال کی عالمی مارکیٹ میں بکنے والے فٹ بالز کا 45 فیصد حصہ ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ ہاتھ سے تیار کئے جانے والے فٹ بالز کی عالمی منڈی میں 85 فیصد پاکستان فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے نجی ادارے کے سربراہ صفدر ساندل نے بتایا کہ اس وقت ملک میں زیادہ تر فٹ بال ہاتھ سے سلائی کئے جاتے ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے تحت ملک کے 15 سے زائد ادارے مشین سے فٹ بالز کی سلائی کے لئے جدید ترین پلانٹس نصب کر رہے ہیں جبکہ ملک میں مشین سے فٹبالز کا برآمدی آرڈر موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیالکوٹ سے سالانہ 350 ملین ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :