رواں مالی سال حکومت پیٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل نہیں کر پائی

پیر 6 جنوری 2014 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 70ارب روپے ہدف کے مقابلے حکومت 52ارب روپے ہی جمع کرپائی۔ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 120 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ جو ماہانہ 10ارب روپے بنتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ سات ماہ کے دوران حکومت اس مد میں 52ارب روپے ہی جمع کرپائی ہے۔ جو ہدف سے 18ارب روپے کم ہے۔ وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی تو حکومت کا ریونیو خسارہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 10روپے، ہائی آکٹین پرفی لیٹر14 روپے، مٹی کے تیل پر5.40روپے اورڈیزل پرفی لیٹر 5.97 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :