کینو کی برآمد سے اٹھارہ کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان

پیر 6 جنوری 2014 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) رواں سیزن کے دوران ملک سے تین لاکھ ٹن سے زائد کینو مختلف بیرون ممالک کو برآمد کیے جائیں گے۔پاکستان اسٹرس فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران ملک سے تین لاکھ ٹن سے زائد کینو مختلف بیرون ممالک کو برآمد کرکے اٹھارہ کروڑ ڈالرسے زائد کازرمبادلہ حاصل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹرس فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ جنوری کے دوران پاکستان سے کینو کی برآمد میں مزید تیزی آئے گی اور توقع ہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران کینو کی برآمد کا مقررہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں کینو کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے لہذا رواں ماہ جنوری اور اگلے ماہ فروری کے دوران کینو کی برآمدات اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :