ایس ای سی پی کا چار انشورنس کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 6 جنوری 2014 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے انضباطی قواعد اور اکانٹنگ اسٹینڈرز کی خلاف ورزی پر چار انشورنس کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے کمپنیز آرڈیننس 1984 اور انشورنس آرڈیننس 2000کی خلاف ورزی پرچار انشورنس کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ ایک کمپنی کو انضباتی قواعد اور اکاؤنٹنگ اسٹینڈرزکی خلاف ورزی پر انتباہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اظہار وجوہ اور انتباہ کے نوٹس ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کے جانب سے انشورنس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کو جاری کیے گئے ہیں۔ دسمبر 2013 میں ہی ایس ای سی پی نے 29 انشورنس سروے کمپنیوں اور47سروے آفیسرز کے لائسنس کی جانچ کے بعد تجدید کی، انشورنس ڈویژن نے 18 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی تشفی کی اور درخواستوں کو کامیابی سے نمٹا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :