امریکی وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سے ملاقات ،مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 6 جنوری 2014 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ امن کا پْرجوش حامی ہے۔سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے ساتھ بات چیت کیلئے جان کیری نے ریاض کامختصر دورہ کیا اس موقع پر جان کیری نے کہاکہ وہ امن کی کوششوں کی پرجوش طور پر حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کہا کہ تمام اہم معاملات، سرحدیں، سلامتی، فلسطینی پناہ گزیں اور یروشلم پر گفتگو جاری ہے۔ کیری نے کہا کہ فریقین کو ادراک ہے کہ سمجھوتہ کرنے کیلئے کون سی قربانی دینا ضروری ہے۔جان کیری نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ایک گھنٹے کی ملاقات کی جس دوران امن مذاکرات، شام کی خانہ جنگی اور عراق کی شدت پسندی پر بات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :