چین ، مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، چو دہ افراد جاں بحق ، 10زخمی

پیر 6 جنوری 2014 13:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) شمال مشرقی چین کی ایک مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ اتوارکی دوپہر ایک بجے چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چارافرادکی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :