قطرمیں تین ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ، کھلاڑی پریکٹس میں مصروف

پیر 6 جنوری 2014 13:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) قطرمیں تین ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شہرقائد میں پیر کو بھی جاری رہا 16کھلاڑی صبح اورشام کے سیشنز پریکٹس میں مصروف دکھائی دیں۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں بولنگ بیٹنگ اورفیلڈنگ کیعلاوہ فزیکل فٹنس کوبہتربنانے پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کپتان ثناء میراور سینئر بلے بازنین عابدی کے مطابق وہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلے کے پیش نظرزیادہ محنت کر رہی ہیں۔

کھلاڑیوں کی فٹنس ماضی کے مقابلے میں بہترہوئی ہے، امید ہے سخت مقابلہ ہوگا۔کوچ محتشم رشید نے بتایا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں سخت محنت کے ساتھ اپنی خامیوں پرقابو پانے کی کوشش بھی کررہی ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم قطر میں جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ کیخلاف ون ڈیاورٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیگی۔

متعلقہ عنوان :