اسلام آباد ہائیکورٹ کا 12 جنوری تک ایچ ای سی کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کا حکم

پیر 6 جنوری 2014 12:05

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 12 جنوری تک ایچ ای سی کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بارہ جنوری تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جانب سے مستقل چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نوے دن کے لیے قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی مگر ایک سو تین روز سے زائد ہو چکے ہیں اور تاحال مستقل چیئرمین تعینات نہیں کیا گیا،عدالت نے بارہ جنوری تک مستقل چیئرمین ایچ سی کی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :