الطاف حسین کے الگ ملک کے بیان پر اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد

پیر 6 جنوری 2014 12:05

الطاف حسین کے الگ ملک کے بیان پر اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے الگ ملک کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے قرار داد مذمت جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ لاہور میں جمع کرائی گئی قرار داد میں تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک توڑنے کی اندرونی بیرونی سازش کسی صورت قابل قبول نہیں، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیانات ملک توڑنے کی گھناونی سازش کا آغاز ہیں جس کی کوئی بھی محب وطن پاکستانی اجازت نہیں دے گا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد مذمت میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان الطاف حسین کے نئے صوبوں اور ملک بنانے کے بیان کی بھرپورمزمت کرتا ہے۔