کراچی پر دہشت گردوں کا راج، 10 افراد قتل
اتوار 5 جنوری 2014 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) کراچی میں دہشتگردوں نے آج بھی 10 شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ رینجرز نے کارروائیوں کے دوران پانچ ٹارگٹ کلرز دھر لئے۔ شہر قائد میں اتوار کے روز بھی دہشتگرد دندناتے رہے۔ مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
(جاری ہے)
بلدیہ ٹاؤن کی بستی رشید آباد میں تحریک انصاف کے کارکن اور بلدیاتی امیدوار قاری جعفر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن میں قمر الدین نامی شہری ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا جبکہ شیریں جناح کالونی میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ادھر رینجرز نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گینگ وار کا اہم ملزم نورالدین عرف نورا بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.