Live Updates

خیبر پختونخواہ حکومت اور ورلڈ بنک کے تعاون سے صوبہ میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس ،عمران خان اور پرویز خٹک کی ”مصروفیات “کی وجہ سے ملتوی

اتوار 5 جنوری 2014 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخواہ حکومت اور ورلڈ بنک کے تعاون سے خیبر میں اصلاحات کے نفاذ اور ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے اہم بحث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذ رائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی ‘ انتہائی پسندی اور بدامنی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد صوبے میں اصلاحات کے نفاذ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ورلڈ بنک کے تعاون سے اہم بحث پیر کو مقامی ہوٹل میں ہونا تھی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ‘ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ‘ صوبائی کابینہ ‘ تحریک انصاف کے اراکین ا ور ورلڈ بنک حکام نے شرکت کرنا تھی ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :