پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج، میڈیکل بورڈ کا ڈاکٹر حسنات سے رابطہ

اتوار 5 جنوری 2014 21:24

پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج، میڈیکل بورڈ کا ڈاکٹر حسنات سے رابطہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں زیرعلاج پرویز مشرف کا ہر 6 گھنٹے بعد ای سی جی کیا جارہا ہے، بیرون ملک علاج کیلئے میڈیکل بورڈ نے لندن میں ڈاکٹر حسنات سے ٹیلی فون پر مشاورت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف مسلسل 4 روز سے راولپنڈی کے فوجی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو سابق صدر کا ایکو کارڈک ٹیسٹ اور چھاتی کے ایکسرے لئے گئے، پرویز مشرف کا شوگر اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا، سابق آرمی چیف کا ہر 6 گھنٹے بعد ای سی جی کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف میڈیکل بورڈ نے لندن میں مقیم ڈاکٹر حسنات سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں سابق صدر کے علاج پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر حسنات سے پوچھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج کیسے ممکن ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات جلد پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات نے ملالہ یوسفزئی کے بیرون ملک علاج میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :