الطاف حسین کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، پیپلز پارٹی

اتوار 5 جنوری 2014 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء الطاف حسین کو غلط گائیڈ کر رہے ہیں۔ الطاف حسین کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی مائی کا لال سندھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جبکہ سید منور حسن کہتے ہیں کہ الطاف حسین بلیک میلنگ کی سیاست کے ماہر ہیں۔

(جاری ہے)

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ تقسیم نہیں ہو سکتا۔ الطاف حسین سندھ کے سپوت ہیں تو تقسیم کی بات کیسے کر رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اردو بولنے والوں کے واحد نمائندہ نہیں۔ سید منور حسین کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء فرید پراچہ نے کہا کہ ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ الطاف حسین کو جماعت اسلامی کے ڈرائونے خواب آ رہے ہیں۔