کمیشن او رکرپشن کا دور گزر چکا ہے ،اب ہر کام میرٹ پر ہو گا،اسدقیصر،صوبے میں جو میگا پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں ان سے لوگوں کو روزگار کے کافی مواقع میسر آئیں گے ،اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
اتوار 5 جنوری 2014 18:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کمیشن او رکرپشن کا دور گزر چکا ہے اوراب ہر کام میرٹ پر ہو گا ۔وہ اتوار کے روز مرغز صوابی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ رکن قومی اسمبلی ثاقب الله خان اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے واضح کیا کہ وہ عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کریں گے ، اسے ہر حال میں پورا کریں گے اور جو کام نہیں کر سکتے ، اس کا عوام سے ہرگز وعدہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ کا دور ہے اور اب ہر کام میرٹ پر ہی ہو گا ۔اسد قیصر نے کہا کہ علاقے میں جتنے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف علاقے کے عوام میں احساس محرومی کے خاتمے اور علاقے کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے میں روزگار کے بہتر اور زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.