بنوں و مضافاتی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے گھروں پر دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 5 جنوری 2014 18:01

(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) بنوں کے مضافاتی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے گھروں پر دھماکے دھماکوں کی آواز سے علاقہ میں خوف و ہراس کوئی جانی نقصان نہیں گھروں کے مرکزی دروازے تباہ چاردیواری کو نقصان پہنچاتفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے مضافاتی علاقہ تھانہ ککی کی حدود میں عباس ککی میں پولیس اہلکار وقار احمد کے گھر کے مرکزی دروازے کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جو گذشتہ رات کو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا اور چاردیواری کو نقصان پہنچاجبکہ تھانہ صدر کی حدود میں غنی مچن خیل شہباز عظمت خیل میں پولیس اہلکار ظہیر علی شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گئے تا ہم کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا گھر کے چار دیواری کو نقصان پہنچاپولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :