پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی، بھارت کو اپنی سرزمین میں شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، رپورٹ

اتوار 5 جنوری 2014 17:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے تحت پاکستان چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بعد بھارت کو اپنی سرزمین میں شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پروٹیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں مات کے باوجود بھارت دوسرے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی وائٹ واش کرنے والی آسٹریلیا پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئی ، انگلینڈ اور پاکستان ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور زمبابوے نویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا سب سے آخری دسواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا 2-0 سے کامیاب ہوا تو پاکستان مزید ایک درجے نیچے چلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :