رائیونڈ، وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

اتوار 5 جنوری 2014 17:31

رائیونڈ، وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی مجموعی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم کو صوبے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان سے مختلف امورپر رہنمائی بھی حاصل کی ۔