پرویز مشرف کا موقف صحیح ہے تو سینہ تان کر عدالت کا سامنا کرنا چاہیے ، احسن اقبال ،عدالتیں مکمل آزاد ہیں ، کسی سے ہدایات نہیں مل رہی ہیں ، عدالت جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا ، انٹرویو

اتوار 5 جنوری 2014 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا موقف صحیح ہے تو سینہ تان کر عدالت کا سامنا کرنا چاہیے ، عدالتیں مکمل آزاد ہیں ، کسی سے ہدایات نہیں مل رہی ہیں ، عدالت جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ عدالت میں چلا ہے جو فیصلہ سازی میں مکمل طور پر آزاد ہے، عدالتوں کو کسی سے ہدایات نہیں مل رہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف کا مو قف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت میں اپنا مو قف پیش کرنا چاہیے، مشرف دور میں ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے جن کا انہوں نے سامنا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :