سبز یو ں اور پھلو ں کی قیمتیں بڑ ھنے کا سختی سے نوٹس لیا جا ئیگا ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد ،عوامی شکا یت پر ملو ث افراد کیخلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی ، سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 16:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) و فا قی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی زا ہد حا مدنے کہا ہے کہ سبز یو ں اور پھلو ں کی قیمتیں بڑ ھنے کا سختی سے نوٹس لیا جا ئیگا ، عوامی شکا یت پر ملو ث افراد کیخلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔اتوار کو وفاقی وزیر نے سبزی اور فرو ٹ منڈی کا دورہ کیا۔ ا س مو قع پر چیئر مین ما رکیٹ کمیٹی رانا انتظا ر، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر عا مر شاہ اورسٹر کٹ آفیسر زراعت لیا قت بھٹی سمیت دیگر افسر بھی مو جود تھے۔

و فا قی وزیر نے منڈی میں سبزیو ں کی بو لی دیکھنے کے علا وہ آڑھتیوں سے آلو ،پیاز اور،ٹما ٹروں سمیت دیگر سبز یو ں کی قیمتیں معلوم کیں۔ اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت عام آد می کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ خود سبزیوں اور پھلو ں کی قیمتوں کا جا ئزہ لینے کیلئے منڈیٰ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی گراں فروشی کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی اور عوام کو مقررہ ریٹس پر اشیا ئے خو ردو نو ش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔ وفا قی وزیر نے کہا کہ آلو ،پیاز اور ٹما ٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو ئی ہے جبکہ دیگر سبز یوں کے ریٹ بھی کنٹرول میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں سبز یو ں اور پھلو ں کی قیمتیں بڑ ھنے کا سختی سے نوٹس لیا جا ئے گا اور عوامی شکا یت پر ملو ث افراد کیخلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :