پشاور، سنٹرل جیل میں 2کالعدم تنظیموں کے قیدیوں میں تصادم، 4قیدی زخمی

اتوار 5 جنوری 2014 16:01

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) پشاور کے سنٹرل جیل میں دو کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کے درمیان تصادم چار قیدی زخمی،زرائع کے مطابق سنٹرل جیل میں دو کالعدم تنظیموں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے قیدیوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی اور پھر تصادم ہوگیا اسی تصادم کے دوران چار قیدی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تصادم کے بعد پولیس نے حالات کو کنٹرول کرلیا ۔ زخمیوں کو سنٹرل جیل کے اندر طبی امداد دی گئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ چند دن قبل بھی سنٹرل جیل میں مشکوک افراد کے داخلے ہونے کی اطلاع پر سرچ اپریشن شروع کردیا گیا جس میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :