سعودی عرب کے کئی شہروں میں بارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل

اتوار 5 جنوری 2014 14:02

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ بار ش ہوئی ہے اور ٹھنڈی ہواوٴں کا سلسہ بھی شروع ہوگیا ہے، بارش کے باعث آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ ریجن میں وادی الفرع، منطقہ قصیم اور جنوبی و مشرقی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے آج سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔،مکہ مکرمہ ریجن اورمدینہ منورہ کی طرف بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں اورم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران وادیوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور نشیبی علاقوں میں جانے کی ممانعت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :