کراچی میں ایم کیو ایم کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، کارکنوں اور عوام کی آمد جاری
اتوار 5 جنوری 2014 13:26
کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور جس میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں الہ دین پارک سے ملحق میدان میں جلسے کی تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں، ۔پنڈال میں وسیع اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
جس پررابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر اہم ذمہ داران کےلئے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خواتین اور میڈیا کے بھی الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ کے شہروں سے آنے والے کارکنوں کی گاڑیوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی ہے۔
جلسے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز کے علاوہ ایم کیو ایم کے رضاکار بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔آج کے جلسے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کی وجہ سے کارکنوں اور عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگ جوق در جوق جلسہ گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.