ڈرامہ کوئن اداکارہ وینا ملک کا سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا،متنازع تصاویر پوسٹ

اتوار 5 جنوری 2014 13:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ڈرامہ کوئن اداکارہ وینا ملک کا سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا‘ پرشانت نے فیس بک ویب اور ٹوئٹر پر وینا ملک کی متنازع تصاویر پوسٹ کردیں‘ پرشانت وینا ملک کی پروموشن کیلئے کام کرتا تھا اب مکالف بن گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وینا ملک کے ترجمان کے مطابق پرشانت جو ان کے ڈیجیٹل مینجر کے طور پر کام کرتا تھا اس کا سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ ہیک کرلیا پرشانت نے وینا ملک کی طرف سے ویب سائٹ پر نامناسب باتیں لکھنا شروع کردیں اور متنازع تصاویر پوسٹ کردیں ہیں اس بارے میں وینا ملک نے کہا ہے کہ دس ہزار تنخواہ پر کام کرنے والے اور میرے جوتے اٹھانے والا پرشانت مجھے بلیک میل کررہا ہے اور سستی شہرت اور پیسے بٹورنے کیلئے مجھے کرلز اور ایس ایم ایس کررہا ہے.

متعلقہ عنوان :