بھارت ،وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سرکاری رہائش گاہ لینے سے انکار کر دیا ،سرکاری گاڑی کا استعمال جاری رکھونگا ، وزیر اعلیٰ کی وضاحت

اتوار 5 جنوری 2014 13:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سرکاری رہائش گاہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مطابق وہ سرکاری گاڑی کا استعمال جاری رکھیں گے کیونکہ یہ ضروری ہیدو روز پہلے ہی بدعنوانی کے خلاف تحریک چلانے والی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ریاستی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا اس سے پہلے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے خدا داس روڑ پر واقع پانچ پانچ کمروں کے دو سرکاری فلیٹ لینے کے فیصلے کا دفاع کیا تھا اور ان کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی گئی تھی اور معاملے پر دہلی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پارٹی کے اجلاس میں فلیٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹ لینے پر صرف حزب اختلاف نے تنقید نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ میرے دوست اور حامیوں مجھے فون اور پیغامات بھیج رہے ہیں کہ میں پانچ کمروں کے فلیٹ میں رہائش اختیار نہ کروں۔اس لیے میں نے یہ طے کیا کہ اس فیصلے سے دستبردار ہو جاؤں

متعلقہ عنوان :