امریکہ میں ڈیلوری وین کا ڈرائیور لاٹری جیت کر لکھ پتی بن گیا،رائیور سٹیو ٹران نے سان جوز کیلی فورنیا میں 5 ٹکٹ خریدے ،لاٹری کی خطیر رقم اپنے ساجھے دارکری جورجیا کے ساتھ بانٹونگا ، ڈرائیور سٹیوٹران کا بیان

اتوار 5 جنوری 2014 13:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) امریکہ میں ڈیلوری وین کا ڈرائیور لاٹری جیت کر لکھ پتی بن گیا ۔ امریکہ کی دوسری بڑی لاٹری کے حکام کے مطابق ڈرائیور سٹیو نے 648 ملین ڈالر کی لاٹری جیتی ہے ۔ ڈرائیور سٹیو ٹران نے سان جوز کیلی فورنیا میں 5 ٹکٹ خریدے ۔

(جاری ہے)

لاٹری کے جیت کے 8 نمبر 39 - 17 - 14 - 20 اور میگابال 7 تھے ۔ ٹران نے لاٹری کا نمبر جیت کر 684 ملین ڈالر جیت لئے ۔ ٹران نے کہاکہ وہ لاٹری کی خطیر رقم اپنے ساجھے دارکری جورجیا کے ساتھ بانٹے گا۔ انہوں نے کہاکہ کری نے اپنے خاندان کے افرادکی تاریخ پیدائشوں کی بنیاد پر جیتنے والے نمبر چننے میں مدد کی -

متعلقہ عنوان :