روس رواں سال ڈرون طیاروں کیلئے سرکاری طور پر سب سے بڑا مرکز تعمیر کریگا ،وزارت دفاع ، تربیتی پروگرام کے دوران 1.000 ڈرون طیاروں کی پروازیں ہوئیں ، ماہرین کو حربی تربیت بھی فراہم کر دی گئی

اتوار 5 جنوری 2014 13:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس رواں سال ڈرون طیاروں کیلئے سرکاری طور پر سب سے بڑا مرکز تعمیر کریگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزارت دفاع نے کہاکہ ڈرون طیاروں کایہ جدید ترین مرکز یو اے وی کے موجودہ بیس پر ہی تعمیر کیا جائیگا۔بیان کے مطابق یہاں 2013 میں 800 ماہرین کو جدید ترین ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال تربیتی پروگرام کے دوران 1.000 ڈرون طیاروں کی پروازیں ہوئیں اور ماہرین کو حربی تربیت بھی فراہم کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :