کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے(کل) پیر کو کھل جائینگے ،سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ہے ، تعلیمی ادارے پیر سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ، ترجمان

اتوار 5 جنوری 2014 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے 11 جنوری کی بجائے (کل) پیر 6 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی اے ڈی ڈی کے ترجما ن کے مطابق فیڈرل کیپٹل ٹیریٹری میں تعلیمی ادارے پیر سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ترجمان نے بتایا کہ سخت موسمی حالات اب کافی حد تک کم ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلنے تھے تاہم شدید سرد موسم کے باعث تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :