قومی عوامی تحریک کی اپیل پر الطاف حسین کے بیان کیخلاف سندھ میں ہڑتال (کل) ہوگی ، سندھ کے باشندوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ، ایاز لطیف پلیجو

اتوار 5 جنوری 2014 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) قومی عوامی تحریک کی اپیل پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف سندھ میں ہڑتال (کل)پیر کو ہوگی ۔قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے معافی مانگ کر سندھ کی تقسیم کا اعلان واپس نہیں لیا تو (کل) پیر کو سندھ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین عالمی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں جس کا مقصد سندھ کی تقسیم ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اقتدار میں رہے ہیں اور ان کا گورنر آج بھی موجود ہے تاہم بلدیاتی انتخابات میں بندر بانٹ پر دونوں جماعتوں میں جو تنازعہ پیدا ہوا ہے اس کا حل سندھ کے باشندوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔