نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا

اتوار 5 جنوری 2014 12:59

ہیملٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ 2 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا مگر اگلے میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 159 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ نیلسن میں چوتھا ون ڈے میچ 58 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی-