مشرف بیمار ہیں، کل عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، احمد رضا قصوری

اتوار 5 جنوری 2014 12:26

مشرف بیمار ہیں، کل عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، احمد رضا قصوری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں، وہ کل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اگر ہمیں آج پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کی نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے،پرویز مشرف کوئی عام آدمی نہیں، انہیں پوری دنیا جانتی ہے، وہ بیمار ہیں اور کل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے کو کل رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کر سکیں۔