حلقہ بندیاں کالعدم: بلدیاتی انتخابات رک گئے: رانا ثناء اللہ

ہفتہ 4 جنوری 2014 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کے بعد بلدیاتی انتخاب رک گئے ہیں۔ اب الیکشن کمیشن نئے شیڈول کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی حکومت کے تعاون سے فراہمی آب کے منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری نہیں کرسکتی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رک گئے ہیں۔ نیا شیڈول جاری کرنے اور الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چار روز گزرنے کے باوجود لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری نہیں کیا جس سے پنجاب حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔