بیگم نسیم ولی خان کا الگ پارٹی بنانے کا اعلان

ہفتہ 4 جنوری 2014 20:40

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 جنوری ۔2014ء)بیگم نسیم ولی خان نے الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔کہتی ہیں کہ اے این پی نے قوم کا مال لوٹا۔قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ نئی پارٹی باچاخان اور ولی خان کے نام پر بنائی جائے گی۔

جس کا اعلان کارکن خود کریں گے۔ اے این پی نے باچاخان اور ولی خان کے افکارکوترک کردیاہے۔

(جاری ہے)

ایسے تمام افراد کی مخالفت کرتی ہوں جنہوں نے ملک لوٹا۔بیگم نسیم ولی خان کاکہناتھا کہ کرپشن میں ملوث شخص باچاخان کاوارث نہیں ہوسکتا۔سات سال تک انتظارکیا کہ شاید یہ لوگ قوم کو کچھ دیں لیکن مایوس ہوکرخودنکلناپڑا۔کارکن اپنے لئے خود بہترین قیادت کا چناوکریں بیگم نسیم ولی نے اپنے پوتے لونگین کے نئی پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے چناوکے امکان کو بھی مسترد کردیا۔ان کاکہناتھا کہ لونگین سے زیادہ تجربہ کار کارکن موجود ہیں۔ورکرز اپنے لئے صالح قیادت کا انتخاب خود کریں۔