الطاف حسین تمام اردو بولنے والوں کی نمائندگی نہیں کرتے، منورحسن

ہفتہ 4 جنوری 2014 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ الطاف حسین تمام اردو بولنے والوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا مزید کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں نے کسی خاص صوبے کی طرف نہیں بلکہ پاکستان ہجرت کی تھی، اردو بولنے والے نظریاتی لوگ ہیں۔

سید منور حسن نے کہا کہ اردو بولنے والے پاکستان کی سا لمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، الگ صوبے کے بعد الگ ملک کی بات بھارتی ایجنڈا ہے، الگ ملک کی بات خاص وقت پر خاص مقاصد کے لیے کی گئی، الگ صوبے پر الطاف حسین کے درجنوں بیانات ریکارڈ پرہیں، مقتدر قوتیں الطاف حسین کی بلیک میلنگ میں آنے کے بجائے بیانات کا سختی سے نوٹس لیں۔