بھارت کے ساتھ کشمیر، سرکریک اور سیاچن پر پس پردہ سفارتکاری جاری ہے، سرتاج عزیز

ہفتہ 4 جنوری 2014 16:55

بھارت کے ساتھ کشمیر، سرکریک اور سیاچن پر پس پردہ سفارتکاری جاری ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر ، سرکریک اور سیاچن جیسے مسائل پر بیک چینل سفارت کاری جاری ہے۔سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے اس کا حل انتہائی ضروری ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر، سرکریک اور سیاچن کے مسائل کے حل کے لئے بیک چینل سفارت کاری جاری ہے تاہم ان مسائل پر کسی قسم کی پیش رفت کا امکان بھارت میں عام انتخابات کے بعد ہی متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں تاہم تجارت، توانائی اور ویزہ جیسے امور پر مذاکرات جاری ہیں۔